متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے پاکستان خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے یو اے ای بھر میں خصوصی فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی گئی ہے۔
کراچی میں یو اے ای قونصلیٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اماراتی سفیر حماد بن عبید الزہبی کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزِ اول سے متحدہ عرب امارات اور ریڈ کراس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرین کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر خاندان کیلئے الگ الگ امدادی باکس تیار کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.