پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے خوراک پر مشتمل 17 کنٹینرز بحری جہاز سے کراچی پہنچا دیے گئے۔
ان کنٹینرز کو سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔
دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17 کنٹینر پورٹ قاسم پہنچا۔
ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز میں 275 ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے۔
امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کارگو شپ کا استقبال کیا اور یہ سامان وصول کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان کے مطابق قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments are closed.