پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضروری سامان لے کر جمہوریہ ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے رات 2 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے پرواز کا استقبال کیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے، ترکیہ کے سفیر، ترک قونصلر جنرل، بریگیڈیئر جاوید اور کرنل یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل گزشتہ 3 روز کے دوران ترکیہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکش ایئر فورس اور ترکش کارگو کے 5 طیارے کراچی پہنچ چکے ہیں۔
امدادی سامان میں ٹینٹ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سامان شامل ہیں۔
Comments are closed.