وزیراعلیٰ بلوچستان نے قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب متاثرین کو کھانا اور راشن نہ ملنے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی ہدایت پر شکایات کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ ٹیم قلعہ سیف اللّٰہ روانہ ہوگئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق معائنہ ٹیم شکایات سے متعلق تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ امدادی و بحالی کے کاموں میں کوتاہی، بدنظمی اور بدعنوانی ناقابل برداشت ہے۔
وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے معائنہ ٹیم کو تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کا آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے خطیر فنڈز کا اجراء کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ امدادی فنڈز کے صحیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.