بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد کا آڈٹ کروایا جائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد کا دنیا کی صف اول کی فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امداد کا نہ صرف اے جی پی آر بلکہ دنیا کی صف اول آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا۔

سیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم کردیا گیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر جدید ڈیش بورڈ بن گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کل افتتاح کریں گے۔

ڈیش بورڈ پر عوام کو امدادی سامان کی وصولی، تقسیم اور ترسیل کی معلومات ہوں گی، عوام سیلاب متاثرین کیلئے عالمی، وفاقی، صوبائی سطح پر آئی رقوم اور سامان سے متعلق جان سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.