بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین کو سرکاری دفاتر میں ٹھہرایا جائے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب ہے، لوگ مال مویشیوں سے محروم ہوگئے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں کا مدد نہ کرنا شرمناک عمل ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مخصوص علاقوں کا دورہ کیا ہے، سیلاب متاثرین کو سرکاری دفاتر میں ٹھہرایا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر شہر ڈوب چکے ہیں، اس وقت لوگ بے یار و مدد گار ہیں، ان کیلئے رہائشی کیمپس تک کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سیلاب متاثرین اندرون سندھ سے کراچی آرہے ہیں لیکن سرکاری دفاتر کے بجائے اسکولوں میں قیام کروایا جا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

 انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تک شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ نے بھی مخصوص علاقوں کا دورہ کیا لیکن سراج الحق نے گاؤں دیہات تک جاکر متاثرین کی مدد کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت متاثرین کی مدد کررہی ہے۔ کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماضی کی طرح اب ایک بار پھر متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.