سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی بھرمار کے باعث متاثرین شدید اذیت کا شکار ہوگئے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین پہلے ہی ڈائریا، گیسٹرو، ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں میں گھرے ہوئے ہیں۔
سیلاب متاثرین نے حکام سے مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی کا مطالبہ کردیا۔
ٹنڈوالہ یار کے گاؤں سنجرچنگ میں مچھروں کے جھنڈ کے جھنڈ نکل آئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سندھ بھر میں 20 گھنٹے کے دوران مزید 97 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں صرف کراچی میں ڈینگی کے 92 کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے 85 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 46 اور لاہور میں 31 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.