راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، سیلاب زدگان کے لیے بھیجے جانے والے سامان کی لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
متاثرین سیلاب کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپرے نہیں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پیشہ ور بھکاری امدادی سامان کے ٹرک لوٹ لیتے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ لوٹ مار کی وجہ سے امدادی سامان مستحقین تک نہیں پہنچ رہا، مخیر حضرات کو بھی امدادی سامان کی تقسیم میں مشکلات ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سامان لانے والے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے قافلوں کو سیکیورٹی دے رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاضل پور سٹی میں نامعلوم افراد رات گئے 23 راشن بیگ لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.