پاکستان میں ہونے والی حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد مختلف علاقے سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔
اس وقت پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’فلڈز اِن پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی تباہ کاریوں کے دلخراش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔
کہیں کسی بچے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے خوفزدہ ہوکر اذان دیتے تو کہیں کوئی باپ تیز رفتار سیلابی ریلے میں اپنے بچے کو نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کچھ ویڈیوز میں بے رحم سیلابی ریلوں کو تیز رفتاری کے ساتھ کئی عمارتیں اور گھر اپنے ساتھ بہا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
کچھ ویڈیوز میں ریسکیو کرنے والی تنظیمیں مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی جان بچاتے نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب ملک کی معروف شخصیات اور سیاست دان اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.