عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا بےحد افسوس کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بھر پور سپورٹ جاری رکھیں گے۔
وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب نے بڑی تباہی پھیلائی ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں صحت کے نظام کو شدید دھچکا لگا ہے، سیلاب نے جو تباہی مچائی حکومت اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بنیادی مراکز اور ریجنل مراکز صحت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، فی الوقت ہمارا فوکس ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.