وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں چاہتا، ہمیں سیلاب سے ہوئے 30 ارب ڈالرز کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے اربوں ڈالرز چاہئیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کا معاشی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم قرضوں کی ری شیڈولنگ یا ادائیگی میں التوا نہیں اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں، انفرااسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے لیے بہت فنڈز چاہئیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان مزید کتنا قرض چاہتا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے صرف یہ بتایا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
Comments are closed.