بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ 500 سے زائد اسکول جلد دوبارہ کھلیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 500 سے زائد اسکولوں کو طلبا کیلئے دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس پرفارمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے، اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز رواں سال مارچ میں ملتان کے اسکول سے کیا گیا تھا۔

مراد راس نے کہا کہ چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 986 طلبا کی معلومات سسٹم پر درج کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت تک طلبا کی تعداد 42 لاکھ 93 ہزار 753 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.