پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وائرل ہونے والی حالیہ تصویروں نے لاکھوں دلوں کو موم کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوسرا دورہ کیا گیا، اس دوران مریم نواز شریف نے اپنے والد، مسلم لیگ ن کےقائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بھی نمائندگی کی۔
مریم نواز ناصرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی گھُل مل گئیں بلکہ انہوں نے بچوں میں اُن کی پسندیدہ چیزیں، پاپڑ اور ٹافیاں وغیرہ تقسیم کیں۔
مریم نواز نے ایک بچے کو اپنے ہاتھ سے چیز کھلائی اور اس پر خوب شفقت نچھاور کی۔
مریم نواز نے اِن بچوں کے ساتھ تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راجن پور کے ایک تباہ شدہ محلے کا یہ بچہ ہنسنا نہیں بھولا! بچے من کے سچے‘۔
دوسری جانب مریم نواز شریف نے اپنے گرنے سے متعلق صحت کی صورتحال پوچھنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدُ للّٰہ ٹھیک ہوں، چوٹیں لگتی رہتی ہیں‘۔
Comments are closed.