بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے،وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی۔

سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دورہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا کہ حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستی کے لیے وہ وزیرِ توانائی سے رابطے میں رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا، خرم دستگیر کو سندھ میں قیام کرنے کی ہدایت کر دی، بجلی کے نظام میں خرابی دور کرنا اِن کی ذمہ داری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی مچی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے، ہمت سے کام لینا ہوگا، مل کر صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم  نے کہا کہ آئی ایم ایف سےہماری میٹنگ ہے اور ایک جماعت سیاست کر رہی ہے، میں نےاپنی زندگی میں ایسی سیاست نہیں دیکھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے مراکز بنائے گئے ہیں، جنوبی سندھ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.