اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیویارک سے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کو متوقع ہے۔
سیکریٹری جنرل یواین انٹونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ہے تو کل یہ کسی اور کا ملک ہوسکتا ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے ہاتھوں کرہ ارض کی تباہی کی جانب نیند میں چلنا بند کرنا ہوگا۔
Comments are closed.