اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال جیسی موسمیاتی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ عالمی بحران ہے، اس سے نمٹنے کیلئے اب عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارا سیارہ گرم ہوتا جا رہا ہے، اس سے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی فوٹیج بھی شیئر کیں۔
Comments are closed.