
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور کے لیے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز خصوصی طیارے سے ڈی جی خان ایئرپورٹ پہنچیں اور وہاں سے راجن پور جانے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا تھا۔
مریم نواز نے ٹبی قیصرانی کےدور ے کے بعد بستی ناڑی بھی گئی تھیں۔
انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔
یاد رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
Comments are closed.