بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں خارش، ڈائریا، گیسٹرو، ڈینگی کے بعد ملیریا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ٹنڈو آلہ یار کے گاؤں سنجرچنگ میں مچھروں کے جھنڈ کے جھنڈ نکل آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سندھ کے مختلف علاقوں میں نیشنل ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مچھر مار فضائی اسپرے مہم اور مچھر دانیوں کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 97 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، جن میں 92 افراد کراچی کے مختلف اضلاع میں شکار ہوئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.