بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ بچے کی گھاس کھاتے ویڈیو وائرل

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، رکنِ سندھ اسمبلی، دعا بھٹو کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دلخراش ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی، حلیم عادل شیخ کی اہلیہ، دعا بھٹو کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سیلاب سے متاثرہ ایک ننھا سا بچہ کچی زمین پر بیٹھا گھاس کھا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھوک اور معصومیت کے ہاتھوں مجبور بچے کو گھاس کا ذائقہ ستا رہا ہے مگر وہ کبھی گھاس منہ سے نکال کر پھینک رہا ہے تو کبھی دوبارہ کھانے کے لیے منہ میں ڈال رہا ہے۔

دوسری جانب دعا بھٹو نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کونسی قیامت کیسی قیامت کا ہم انتظار کر رہے ہیں، یہ قیامت ہی تو ہے‘۔

دعا بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں قوم کے مستقبل کے اس سپوت سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بیٹا ہمیں معاف کرنا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.