بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدگان کی بحالی کا مشن، عالمی پارلیمانی وفد کل پاکستان پہنچے گا

سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کے لیے عالمی پارلیمانی وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد پاکستانی قوم سے یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچے گا۔

انٹر پارلیمنٹری یونین کے صدر کل وفد کے ہمراہ 3 روزہ  دورے پر پاکستان پہنچیں گے، صدر لارتے پچاگو سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

صدر انٹر پارلیمانی یونین صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سکھر کا دورہ کرنے کے بعد بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان، امریکا، برطانیہ، چین، روس، سعودی عرب سمیت 178 ممالک انٹر پارلیمنٹری یونین کے رکن ہیں، آئی پی یو کی سابق صدر گبریلا کیوس بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل سلیم مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.