چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیات الخدمت کو دینے کی اپیل کر دی۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے یہ اپیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ الخدمت تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام کر رہی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے الخدمت کا لنک شیئر کیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے الخدمت کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈز کے اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.