hookup Birmingham hookup sites like craigslist hookup Monmouth Junction NJ hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدگان کو 3 دن کے اندر امداد دینے کی ہدایات

حکومت نے سیلاب زدگان کو 3 روز میں امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی رقم میں بھی 20 ہزار کا اضافہ کر کے 50 ہزار روپے فوری دینے کا اعلان کردیا۔

یہ امدادی رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے سیلاب نقصانات کے تخمینے کیلئے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے 3 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بارش سے رابطہ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا، سرکاری و نجی املاک بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کو فوری طور پر 30 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.