نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک کی تین موٹرویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد پشاور موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔
آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کی سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ قومی شاہراہوں پر متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ شہری قومی شاہراہوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔
ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔
Comments are closed.