بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلابی ریلے ٹنڈو آدم شہر میں داخل، مکانات ڈوب گئے

سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے، جس کے باعث درجنوں مکانات ڈوب گئے۔

انتظامیہ نے ہیوی مشینری طلب کر کے سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر پانی آنے سے ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔

ادھر خیرپور میں متاثرین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، دادو کے متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں اس سال سیلابی صورتِ حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.