سیلابی ریلے نوشہرہ میں داخل ہوگئے، جس کے باعث اسکولز، اسپتالوں اور گھروں میں 4 فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا۔
علاقہ مکینوں سے گھر پہلے ہی خالی کروائے جاچکے تھے جبکہ مزید شہریوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔ نوشہرہ پولیس لائن بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔
واضح رہے کہ جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب چارسدہ کے قریب مُنڈا ہیڈورکس سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دریائے پنچکوڑہ میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
Comments are closed.