ورلڈ وائلڈ لائف فنڈز (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے صدر ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ سیلاب اور ہیٹ ویوز کو آنے سے پہلے کنٹرول کرسکتے ہیں۔
لاہور میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو قبول کرنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب اور ہیٹ ویوز کو آنے سے پہلے کنٹرول کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر حماد نقی نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ہم سب گزشتہ 50 سال سے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کا نام دنیا کے ان 50 ممالک میں آ رہا ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
حماد نقی نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے، ہم نے دریاؤں میں ہوٹل اور گھر بنا دیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جب سیلاب آیا تو ہم نے تمام اداروں کے درمیان چارٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
حماد نقی نے کہا کہ ہمارے لوکل گورنمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم اتنے موثر نہیں ہیں۔
Comments are closed.