سیشن جج بہاولپور نے اپنے ہی سول جج اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، جس پر سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے کے لیے رات کو عدالت کھولنے کا فیصلہ کیا۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
سول جج ملک فاروق کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ پولیس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
ملک فاروق کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سول جج بہاولپور ملک فاروق کو 18 جولائی تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.