ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

سیشن جج نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی اجازت دیدی

سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گاڑی ہونے کے بعد شدید لاٹھی چارج ہوا، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی واپس دروازے کی جانب موڑی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط اُن کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.