بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست

تئیس گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔

میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سیرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سیرینا نہ بنتیں۔

سیرینا ولیمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔

فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا، سرینا ولیمز

واضح رہے کہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

امریکی جریدے کے لیے اپنے آرٹیکل میں سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ evolving کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔

چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا، ریٹائرمنٹ کا لفظ اچھا نہیں لگتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.