ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر کردیا، وہ یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گے۔
امریکی جریدے کے لیے اپنے آرٹیکل میں سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ evolving کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔
چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ریٹائرمنٹ کا لفظ اچھا نہیں لگتا تھا۔
امریکی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ومبلڈن میں جیت کے لیے تیار نہ تھی، نیویارک میں جیتنے کی کوشش کریں گی۔
خیال رہے کہ سرینا ولیمز نے اپنے کیریئر میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں۔
Comments are closed.