کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا گیا، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی کے یہ الفاظ ہمیں یاد رہیں گے کہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘۔
سید علی گیلانی کا پاکستان سے رشتہ موت کے بعد بھی برقرار رہا، جبکہ بھارت پر اب بھی حریت رہنما کا خوف سوار ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹی گئی، مگر خوف میں مبتلا بھارت نے شایان شان جنازہ نہ اٹھنے دیا۔
بھارتی فوج نے علی گیلانی کے گھر والوں سے میت چھین لی، اہل خانہ کو قابض فوج نے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق علی گیلانی کی تدفین چند اقربا کی موجودگی میں رات کے اندھیرے میں کروادی گئی۔
مظاہرے اور ہجوم اکٹھا ہونے کے ڈر سے وادی میں سخت کرفیو لگادیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
Comments are closed.