وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی موت کو ہم قتل کہیں گے، سید علی گیلانی کی وفات قید میں ہوئی۔
عبدالقیوم نیازی نے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دیا جائے، پہلے ہی کشمیری محاصرے میں ہیں، اور اب کرفیو بھی لگا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہیرو کی موت پر کرفیو کیوں لگایا گیا، دنیا کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں، ہندوستان یہ سب بوکھلاہٹ میں کر رہا ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی کی موت نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔
Comments are closed.