سید علی گیلانی کا پاکستان سے رشتہ موت کے بعد بھی برقرار ہے، جبکہ بھارت پر اب بھی حریت رہنما کا خوف سوار ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹی گئی، مگر خوف میں مبتلا بھارت نے شایان شان جنازہ نہ اٹھنے دیا۔
بھارتی فوج نے علی گیلانی کے گھر والوں سے میت چھین لی، اہل خانہ کو قابض فوج نے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق علی گیلانی کی تدفین چند اقربا کی موجودگی میں رات کے اندھیرے میں کروادی گئی۔
مظاہرے اور ہجوم اکٹھا ہونے کے ڈر سے وادی میں سخت کرفیو لگادیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
Comments are closed.