طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان خواجہ نوید امین نے سید زین شاہ کو نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمونیا کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ سید زین شاہ تاحال آئی سی یو میں ہیں اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔
واضح رہے کہ سید زین شاہ کو سانس لینے میں تکلیف اور دشواری کی وجہ سے 3 مارچ کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.