سیالکوٹ کے دولہا نے اپنی شادی پر کتنا خرچہ کیا، یہ تو پتا نہیں مگر اس کے ہار کے بارے میں سن کر اور اسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کے دولہا کی شادی کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا نے انتہائی طویل پاکستانی کرنسی سے بنا ہار پہن رکھا ہے۔
مختلف ویڈیوز میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دولہے کے ہار پر 23 لاکھ روپے کے نوٹ لگے ہوئے تھے۔
23 لاکھ کے ہار پہنے دولہا کو اس کے کئی دوستوں نے اسٹیج تک پہنچایا۔
شادی کی تقریب میں موجود کئی لوگوں نے دولہے کے ہار کی ویڈیو بھی بنائی۔
Comments are closed.