dog screening hookup to laptop carolina sweets hookup hotshot arduino led hookups best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ واقعے پر پولیس کی غفلت نظر آئی تو کارروائی کریں گے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر ہم فیکٹس کو دیکھ رہے ہیں، اگر پولیس کی غفلت یا کوتاہی سامنے آئی تو فوری کارروائی ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسان خاور نے  کہا کہ 48 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کی گئی ہے، ملزموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

حسان خاور نے کہا کہ فون کال اور پولیس رسپانس میں 20 منٹ کا وقت لگا ہے، 48 گھنٹوں میں اس بات کا تعین کریں گے کہ کیا کسی سرکاری افسر کی کوئی کوتاہی تھی یا نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ زیادتی، ظلم اور بربریت ہوئی ہے، آج جو کچھ ہوا ہے اور جو متشدد رویے ہیں اس کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ غیر ملکی کی ذمہ داری تو ہماری بنتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.