گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
ایک بیان میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.