بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ واقعہ: اسلام اور شرف انسانیت کی توہین ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیالکوٹ واقعے کو انتہائی قابل افسوس اور اسلام و شرفِ انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔

سراج الحق نے ایک بیان میں سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے ہجوم کے ہاتھوں قتل پر کہا کہ اس واقعے کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن فیکٹری منیجر کا بے دردی سے قتل پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے ہم وطنو کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں،سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ واقعہ انتہائی قابل افسوس اور اسلام و شرفِ انسانیت کی توہین ہے، سیالکوٹ واقعے کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعےکی تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.