جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سیالکوٹ: معمولی جھگڑے پر فائرنگ، گاہک سمیت 3 افراد جاں بحق

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دکاندار اور گاہک میں ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں گاہک اور دو راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈسکہ کے مین بازار میں ٹراؤزر کی واپسی نہ ہونے پر گاہک نے دکاندار پر فائرنگ کردی۔

دکاندار کی جوابی فائرنگ سے گاہک موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو راہگیر بھی مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فرار دکاندار کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.