ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سیالکوٹ: مظاہرین کا احتجاج جاری

سیالکوٹ کے علاقے چاند چوک پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات مظاہرین سےجھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 3 ایس ایچ او اور ایک اہل کار شامل ہے۔

ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں کے تشدد سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.