پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کو ہجوم کے ذریعے قتل کروانے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والا ملزم فرحان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ملزم فرحان کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کا اشتعال دلاتے دیکھا گیاہے۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔
مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور اُسے آگ لگادی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
Comments are closed.