سیالکوٹ میں خوشیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شادی کی تقریب کے دوران دلہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں گزشتہ شب نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی اس موقع پر دلہا اچانک طبعیت غیر ہونے پر گر پڑا۔
اہلخانہ کے مطابق نعیم کو فوری اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی۔
موت کی خبر نے میرج ہال میں مہمانوں پر سکتہ طاری کر دیا۔
دلہن کو لے جانے والی بارات دلہے کی میت لے کر واپس روانہ ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ بصرہ کے مطابق اہل خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔
Comments are closed.