american hookup lisa wade pdf being honest about wanting hookup reddit coyote hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، سوال یہ ہے ایسے واقعات کو روکے گا کون؟

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  مذہب سےمتعلق کوئی واقعہ ہو تو اسے بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے، ایسے واقعات روکنے کے لئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندوق کے ذریعے کسی نظریے کی بات کرنے کی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں، ہم آئین قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ کی ایک فیکٹری کے منیجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرتے ہوئے قتل کرکے اس کی لاش کو آگ لگادی تھی۔

واقعے کے رد عمل میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کی طرف سے مذمت کی گئی تھی ، جبکہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

مولانا کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا، جب کہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.