پنجاب کے ضلع سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں ایک ہی دن میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سیالکوٹ اور نارووال میں 5، 5 جبکہ شیخوپورہ میں ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔
ان واقعات میں ابتدائی طور پر 3 نوجوان جاں بحق ہوئے کئی زخمی ہوئے جن میں زخمی ہونے والے 2 افراد مزید دم توڑ گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
دوسری طرف نارووال سے 4 افراد کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاع آئی تھی، وہاں بھی ایک زخمی دم توڑ گیا، یوں نارووال میں اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔
ادھر شیخوپورہ کے گاؤں منڈیالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
Comments are closed.