سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں دو سو روپے کے تنازع پر2 افراد کا قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 2 افراد کے قتل کا واقعہ منشیات کی خریداری کرتے ہوئے پیش آیا۔
ملزم نے دو سو روپے کی خاطر چھریوں کے وار کر کے 2 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.