ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار مدہم کردیا، شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت تین ارب روپے بھی نہ ہوسکی۔ انڈیکس 168 پوائنٹس گرا ہے جبکہ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 807 پر بند ہوا ہے۔
بندش سے قبل انڈیکس نے 397 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 196 رہی۔
شیئر بازار میں آج 14 کروڑ پچاسی لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت دو ارب 99 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپےکم ہوکر7 ہزار 404 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.