وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آج طلب کیے گئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور حکومتی حکمت عملی پر غور بھی ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.