وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تین فیصلے کیے ہیں، حکومت بدلنے کی دھمکی کو زیر بحث لایا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں ہوتا، ثبوت دکھانے کے لیے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن کو بلایا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کا ملنے سے انکار ثبوت ہے کہ یہ خود سازش میں شریک ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر تحریک ملک میں اٹھی ہوتی، تو اپوزیشن رہنما ان کیمرہ میٹنگز میں شریک ہوتے، موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی سازش میں پاکستان کے میڈیا کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں، سازش کی ابتدا لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ سے ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، آخری گیند تک لڑیں گے، پاکستان میں صرف ذوالفقار بھٹو کے دور میں، پھر عمران خان کے دور میں خارجہ پالیسی آزاد ہوئی ہے، پاکستان کی حاکمیت پر کسی بھی سودے کو مسترد کرتے ہیں۔
Comments are closed.