وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں اسد قیصر، اسد عمر، شیخ رشید احمد، حماد اظہر، مراد سعید، شیریں مزاری کے علاوہ علی امین گنڈا پور، غلام سرور خان، عاطف خان، شہباز گل اور فیصل جاوید شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پنجاب حکومت کی بدلتی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی، اجلاس میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بین الاقوامی مراسلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.