مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سیاسی پناہ گزین کہہ دیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کے نواز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی پناہ گزین اپنے تانگے کی فکر کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پناہ گزین کے تانگے کا کوچوان بھاگنے والا ہے۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو 2 آپشن دینےوالوں کے اپنے لئے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی ہمیں ضرورت نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید ایک مشورہ اپنے سابق باس پرویز مشرف کو بھی دیں، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے جب سے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ملک میں امن و امان کا حال ریلوے کے حادثات والا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.